ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم حق خودارادیت 5جنوری کودنیا بھر میں منایا جائے گا

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر 5جنوری کو یوم حق خودارادیت کشمیر اور5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں منایا جائے گا جس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی، حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یوم یکجہتی کے حوالے سے مظلوم اور محکوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ، عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکیلئے جدوجہد اور قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیری مسئلہ کشمیرکا پْرامن حل اور عالمی معاہدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں،بھارت خودمسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لے کر گیا پوری دنیا کے سامنے وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گا، 75سال سے بھارت مسلسل اپنے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کیلئے غیر کشمیری ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنے کی سازشں کر رہا ہے۔