ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کو سیلاب زدگان اور بڑھتی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، شیری رحمان

پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی صلاحیت ہے
گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر طرز سیاست سے اب لوگ تنگ آچکے ہیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔شیری رحمٰن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے طرزِ سیاست پر تنقید کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمٰن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی صلاحیت ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اِنہوں نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔