پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون ٹک ٹاکر صبا گولیاں لگنے سے زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اہلیہ کوزخمی حالت میں چھوڑ کر شوہر فرار، ویڈیو بناتے ہوئے گولیاں لگیں: صباکا موقف
حقائق اور بیانات میں تضاد، پولیس نے اپنی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا
جہلم (پی پی آئی)خاتون ٹک ٹاکر صبا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کو گولیاں لگی ہیں،جبکہ شوہر خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جہلم کی مشہور ٹک ٹوکر صبا کو اس کے شوہر نے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا یا، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں گولیاں لگی ہیں، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے شوہر نے پولیس کو اطلاع نہیں دی بلکہ وہ اسے ہسپتال لے گیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرخاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے سوشل میڈیا ایپ کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے گولیاں لگیں، پولیس نے ٹِک ٹوکر کے خاندان کے دیگر افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا،حقائق اور بیانات میں تضاد کے باعث پولیس نے اپنی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔