پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عجمان میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرمحمد انور وقاص کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دیدیا

دبئی (پی پی آئی) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرمحمد انور وقاص کوڈاکٹرز کیٹیگری میں حکومت متحدہ عرب امارات نے دس سالہ گولڈن ویزا عطا کر دیا ہے-۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرمحمد انور وقاص ایک عرصہ سے امارات میں بطور فیملی میڈیسن اسپیشلسٹ کام کر رہے ہیں اور اپنے شعبہ میں منفرد نام اور الگ پہچان رکھتے ہیں – ان کے کام کو مد نظر رکھتے ھوئے حکومت متحدہ عرب امارات نے انہیں فیملی کے ساتھ دس سالہ گولڈن ویزا دیا ہے جو یہاں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے- گولڈن ویزا ملنے پر ڈاکٹرمحمد انور وقاص کو ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے-