پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باکمال لوگوں کا “کمال”، پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز کے واش روم میں پانی ختم

کراچی (پی پی آئی) باکمال لوگوں کی لا جواب سروس کا سلوگن رکھنے والی پی آئی اے کی فلائٹ میں کمال ہو گیا، ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں تین گھنٹے بعد واش روم میں پانی ہی ختم ہو گیا جس کیباعث مسافروں کو گھنٹوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پر انجینئرز کی جانب سے پانی ہی لوڈ نہیں کیا گیا، پی کے 784 کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد طیارے کے ٹینک میں پانی ختم ہونے کے باعث مسافروں کو واش روم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ا?ئی اے) کی ٹورنٹو سے کراچی ا?نیوالی پرواز پر انجینئرز نے پانی ہی لوڈ نہیں کیا گیا، پی کے 784 کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد طیارے کے ٹینک میں پانی ختم ہوگیا، واش روم کیلئے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طیارے کے عملے کی جانب سے واش روم کیلئے مسافروں کو منرل واٹر دیا گیا جس کے باعث بعد ازاں مسافروں کو چائے اور کافی بھی پیش نہ کی جا سکی۔