خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئیر صحافی مدثر مرزا انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی (پی پی آئی)روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور سینئر صحافی مدثر مرزا کی نماز جنازہ اتوار یکم جنوری کو ادا کی جائے گی۔مرحوم کے بیٹے کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین بہن کی بحرین سے آمد کے بعد اتوار کو ہو گی۔مدثر مرزا کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہفتہ کی صبح انتقال ہو گیا تھا، وہ طویل عرصے سے روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔پی پی آئی کے مطابق مدثر مرزا 5 اپریل 1952 میں پیدا ہوئے، وہ چیئرمین ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ساتھ روزنامہ جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ رات روزنامہ جنگ کی کاپی فائنل کر کے وہ رات گئے گھر چلے گئے تھے، ان کے اہلخانہ لاہور گئے ہوئے ہیں جبکہ وہ گھر پر اکیلے تھے۔مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا تو پڑوسیوں نے گھر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں باہر نکالا تو وہ حیات نہیں تھے۔