کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کی اپیل پرسوشل میڈیا پر فحش ویڈیو زکے خلاف ”یوم حیا“ منایا گیا۔ ضلکمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے یوم حیاء کے موضوع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدتہذیبی پھیلانے والے دینی اقدار کے دشمن ہیں، پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک میں مخرب اخلاق ویڈیو ز کی تباہ کاریوں اور نسل نو کو اسے دور رکھنے کے حوالے سے ہر مسلمان کو کردار اداکرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ حیاء سوز فحش اور مخرب اخلاق مواد سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کا مقصد نوجوان نسل کے اذہان و قلوب سے پاکیزگی کا خاتمہ،بے راہ روی اور گمراہی کو فروغ دینا ہے۔
Next Post
آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار
Sat Dec 31 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل […]
