شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے سال کا پہلا کاروباری دن؛ اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ہنڈریڈ انڈیکس 395 پوائنٹس بڑھ کر 40 ہزار 815 پوائنٹس پر آگیا

کراچی (پی پی آئی)نئے سال کے پہلے ہی کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔پیر کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 420 پر موجود تھا۔کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں مندی کا اثر دیکھا گیا اور انڈیکس 71 پوائٹس کی کمی کے بعد 40ہزار348 کی سطح پر آگیا۔پی پی آئی کے مطابق جلد ہی مندی کا رجحان تیزی میں تبدیل ہوگیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بھی پار کرگیا۔دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سمٹ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوا۔پیر کے روز 354 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ جن میں سے 215 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 119 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔