اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئر س کے 15نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 744ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15مریضوں میں وباکی تشخیص ہوئی ہے۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وباسے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
پنجاب میں شدید دھند، اہم شاہراہیں بند، لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
Tue Jan 3 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو بند کر دیا گیا جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے […]
