کراچی(پی پی آ ئی)پاکستانی دستاویزی فلم ’دی لوزینگ سائیڈ‘نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ’کانز ورلڈ فلم فیسٹیول‘میں بہترین فلم برائے انسانی حقوق کا ایوارڈ پاکستانی دستاویزی فلم ’دی لوزینگ سائیڈ‘نے جیت لیا۔جاوید شریف فلمز کے بینر تلے بننے والی دستاویزی فلم “دی لوزینگ سائیڈ” کی کہانی جبری تبدیلی مذہب کے گرد گھومتی ہے، اس میں چار مختلف متاثرین کی جبری تبدیلی مذہب کی کہانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جاوید شریف کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ برائے 2021 کے مطابق صوبہ سندھ سے 27 جبری تبدیلی مذہب کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اس موضوع پر دستاویزی فلم بنانے کا خیال آیا۔واضح رہے کہ اس فلم کا مقابلی مذکورہ کیٹگری میں امریکی فلم “پرائیڈ” اور یونانی فلم “ڈریمر پلے گراونڈ” سے تھا۔
Next Post
عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
Tue Jan 3 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔سپریم کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے […]
