اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔سپریم کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔ ’الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ’کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔عدالت نے مزید بتایا کہ ’الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔
Next Post
بلوچستان میں گندم کا سنگین بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا
Tue Jan 3 , 2023
کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا، بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا سٹاک باقی رہ گیا ہے۔صوبے میں […]
