کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا، بحران کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم کا صرف 10 ہزار بوریوں کا سٹاک باقی رہ گیا ہے۔صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ سے شہریوں اور آٹا ملز مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے، صوبے میں آٹے کی فی کلو قیمت 140 تک جا پہنچی ہے۔ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملوں کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے، چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق دیگر صوبوں سے گندم کی نقل و حمل بند ہونے سے قلت کا سامنا ہے، بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوری کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب 2 لاکھ بوری گندم بلوچستان پہنچ جائے گی، مل مالکان کو دسمبر کا کوٹہ فراہم کر دیا گیا، جلدی جنوری کا کوٹہ بھی مل جائے گا۔
Next Post
چین میں کورونا پھیلانے والا ویرئینٹ پاکستان پہنچ گیا
Tue Jan 3 , 2023
ویرئینٹ کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی:این آئی ایچ اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کی جانب سے چین میں پائے جانے والے ’ایکس بی بی ویرئینٹ‘ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور آغا خان […]
