ویرئینٹ کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی:این آئی ایچ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کی جانب سے چین میں پائے جانے والے ’ایکس بی بی ویرئینٹ‘ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے منگل کے روز ’ایکس بی بی‘ ویرئینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔این آئی ایچ اور آغا خان یونی ورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ویرئینٹ کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک پاکستان میں ’بی ایف۔7‘ ویرئینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غالب امکان ہے کہ بی ایف۔7 ویرئینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ ماہرین صحت نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔
