سیلاب متاثرین آج بھی مشکل میں، بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: بلاول

دادو(پی پی آ ئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین آج بھی مشکلات کا شکار ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھایا ہے۔دادو میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے 2010 کا سیلاب دیکھا مگر 2022 کے سیلاب نے سب کچھ متاثر کیا، سیلاب کی وجہ سے لوگ آج بھی مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہمیں کچھ وقت ضرور درکار ہوگا مگر عزم ہمارا پختہ ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد انہیں گھر بنا کر بھی دیئے جائیں گے۔، اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکسان سیلاب میں ڈوب گیا، دنیا نے ابھی تک دیکھا نہیں، کہیں مثال نہیں ہے کہ ایک تہائی ملک ڈوب گیا، یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستا ن کا موقف دنیا بھر میں پیش کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اور نقصانات کے ازالے کے لیے ورلڈ بینک سے رقم منظو ر کروائی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئے کئی پروگرامز شروع کیے ہیں، سندھ حکومت کی ملکیت زمین پر رہنے والوں کو اس کا مالک بنادیں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہم معاشی طور پر لوگوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے، ہم چاہیں گے مستقبل میں ایسا نظام بنے کہ قدرتی آفت میں ہم مکمل تیار ہوں، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں پر تباہی ہی تباہی ہے۔

Next Post

مریم نواز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر

Tue Jan 3 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر […]