مریم نواز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر

اسلام آباد(پی پی آ ئی)شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا،شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا،شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیاپارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی،مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو ’ری‘آرگنائز’ کریں گی۔

Next Post

کراچی میں انڈے اور ڈبل روٹی کی بھی قیمتیں بڑھ گئیں انڈے فی درجن 290 سے 300 روپے فروخت ہو نے لگے

Tue Jan 3 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد انڈے اور ڈبل روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ چھوٹی ڈبل روٹی 70سے 80،درمیانی 90 سے 100 روپے کردی گئی، جبکہ بڑی ڈبل روٹی 120 سے 130 روپے قیمت کی بیچی جا رہی ہے۔ پاپے […]