انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا

کراچی(پی پی آ ئی) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گری ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے اضافے کے ساتھ 226 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 235 روپے 53 پیسے پر فروخت ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 630 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Next Post

الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نہیں ملک کو نقصان ہو رہا ہے: اسد عمر

Tue Jan 3 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہو رہا بلکہ ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا […]