اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہو رہا بلکہ ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں، الیکشن نہ ہونے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، ہماری شروع سے سوچ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کا مقصد عوام کو معشیت پر آگاہی دینا ہے، پی ڈی ایم غیر مقبول ہو رہی ہے، الیکشن 2023میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔قبل ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان کی طاقتور اشرافیہ عوام کو حقیر سمجھتی ہے یا خطرہ، اب ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، یعنی کچھ بھی ہو جائے فیصلہ سازی کا اختیار عوام کو نہ ملے۔
Next Post
ملک بھر میں کو رو نا وا ئرس سے مزید 2 افراد جاں بحق، 22 نئے مریض رپورٹ
Wed Jan 4 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے […]