اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند
Wed Jan 4 , 2023
لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے بعد اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے رجانہ جبکہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں […]
