لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے بعد اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے رجانہ جبکہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹرے ایم ٹو اور موٹر وے ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
Next Post
دہلی کی این آئی اے عدالت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کی ضمانت منظورکرلی
Wed Jan 4 , 2023
نئی دہلی(پی پی آ ئی) نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ منان ڈار کی ضمانت منظور کر لی ہے جنہیں اکتوبر 2021میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا کے مطابق ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن […]
