دہلی کی این آئی اے عدالت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کی ضمانت منظورکرلی

نئی دہلی(پی پی آ ئی) نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ منان ڈار کی ضمانت منظور کر لی ہے جنہیں اکتوبر 2021میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا کے مطابق ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)نے جس نے منان ڈار کے لیے این آئی اے عدالت میں مقدمہ لڑا، ایک بیان میں کہا کہ ان کی کوششوں نے منان کی ضمانت کو یقینی بنایا۔بیان میں کہاگیا کہ اے پی سی آر کی جانب سے وکیل تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا واٹس نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں منان ڈار کی نمائندگی کی اور ان کی بروقت ضمانت کروائی۔منان ڈار کو این آئی اے نے 22 اکتوبر 2021کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔

Next Post

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ہندوتواریاست بنا نے کی کوشش میں لگی ہے: محبوبہ مفتی

Wed Jan 4 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکو مت مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہندوتواریاست بنا نے کی کوشش میں لگی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و […]