مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ہندوتواریاست بنا نے کی کوشش میں لگی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکو مت مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہندوتواریاست بنا نے کی کوشش میں لگی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے ڈنگری میں چار افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ تے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام مذاہب کے لوگ رہ رہے ہیں۔ گاندھی نے اس ملک کو سیکولر ملک بنایا تھا لیکن اب موجودہ حکمران پارٹی اسے ایک ہندوتواریاست بنا نے کی ناکام کو شش میں لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہر روز مسلمان مرتے ہیں لیکن جب بھی کسی ہندو کو مارا جاتا ہے تو پورے بھارت میں ایک مسئلہ بنادیا جاتا ہے اور لوگوں میں نفرت پھیلائی جاتی ہے۔

Next Post

بھارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبامیں خوف و ہراس پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طلباکی تفصیلات طلب کرلیں

Wed Jan 4 , 2023
نئی دہلی/سری نگر(پی پی آ ئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبامیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنٹرولر […]