بھارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبامیں خوف و ہراس پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طلباکی تفصیلات طلب کرلیں

نئی دہلی/سری نگر(پی پی آ ئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبامیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے تمام دیپارٹمنٹس کے لئے ایک سرکیولر جاری کیاہے جس میں طلبا کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جو اتر پردیش پولیس کے پاس جمع کرائی جائیں گی۔سرکیولر میں طلب کی گئی معلومات میں طالب علم کا نام، والد کا نام، مستقل اور موجودہ پتہ، کلاس،کورس اور موبائل نمبر شامل ہیں۔ سرکیولر میں کہاگیا ہے کہ یہ تفصیلات اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے سپرانٹنڈنٹ پولیس کے پاس جمع کرائی جائیں گی۔یہ معلومات پی ایچ ڈی اسکالر سمیت کئی کشمیری طلباپر حملے کے چند دن بعد طلب کی گئی ہیں جس کے بعدیونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیری طلبا پرپورے بھارت میں وقتا فوقتا حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم بھارتی پولیس حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے کشمیری طلبا کو ہراساں کرتی ہے۔

Next Post

موجودہ حکومت کے خرچے عمران دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں: مسرت چیمہ

Wed Jan 4 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا […]