موجودہ حکومت کے خرچے عمران دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں: مسرت چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، لیکن یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس نااہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔

Next Post

اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنے ملک کی برآمدات کم ہو ئی: اسد عمر

Wed Jan 4 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنے ہیں ملک کی برآمدات کم ہو ئی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیاب میں اسد […]