ارشد شریف قتل کیس سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لئے سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی کے لئے فنڈز کے اجراکی منظوری دے دی گئی جس کے بعد اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے ٹیم کے لئے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ سپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کینیا حکام سے رابطے میں ہے، سپیشل جے آئی ٹی جلد کینیا کا دورہ کرے گی، دورے میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔سپیشل جے آئی ٹی کینیا میں بیانات قلمبند کرے گی جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے معاملے پر معاونت فراہم کی جائے گی۔

Next Post

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Wed Jan 4 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر […]