سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یمنیٰ زیدی ڈراموں کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

کراچی(پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈراموں کے بعد اب فلم انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم “نایاب” کا پرومو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اپنی پہلی فلم میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے فلم پرومو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ” میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم “نایاب” کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے، جو میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں “۔پی پی آئی کے مطابق فلم کا پرومو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اس میں کرکٹر کا کردار نبھائیں گی۔فلم کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ جاوید شیخ اورمحمد فواد خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے.اس فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے کی ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔