خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”ٹیکنوکریٹ“ کے نام پر ”ٹیک اوور“ کا پلان بنایا جارہا ہے:حافظ حسین احمد

کراچی میں متحدہ کی ”پتنگ“ کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں
بلوچستان میں باپ کی ”گائے“ کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں
’نیو ٹرل“ کے بغیر نہ تو”پتنگ“ اْڑ سکتی ہے اور نہ ہی ’گائے‘ کی قربانی کی جاسکتی ہے
اسلام آباد (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہیکہ جوڑ توڑ کے ماہرین مصروف ہیں۔ کراچی میں ”متحدہ“ کو ”متحد“ اور بلوچستان میں ”باپ“ کو ”منتشر“ کیا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی تبدیلیوں کے لیے بلوچستان کو منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ تجربات کی لیبارٹری بلوچستان ہے۔ کراچی میں متحدہ کی ”پتنگ“ کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوشش ہورہی ہے جبکہ بلوچستان میں باپ کی ”گائے“ کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں، ”نیو ٹرل“ کے بغیر نہ”پتنگ“ اْڑ سکتی ہے اور نہ”گائے“ کی قربانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ٹیکنوکریٹ“ کے نام پر ”ٹیک اوور“ کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے حالانکہ پاکستان کے آئین میں نہ ”ٹیکنو کریٹ“ کی گنجائش ہے اور نہ ”ٹیک اوور“ کی، حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور دہشت گردی نے ایک بار پھر پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ملک کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت کو سنجیدہ ہوکر اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔