شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے:وزیر اعظم اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کشمیریوں سے کیے تھے

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 74 سال قبل کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کو ابھی تک حق خود ارادیت نہیں مل سکا اور بھارت نہ صرف کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے انکار کر رہا ہے بلکہ اس نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں پنے جبر و استبداد میں تیزی لائی ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم حق خو د ارادیت منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کے تئیں اس کی ذمہ داری یاد دلانا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کشمیریوں سے کیے تھے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔