پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام، 5 پولیس اہلکار زخمی

ڈی آ ئی خان(پی پی آ ئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں نے پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، تاہم ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرکے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، تاہم دہشت گرد اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔