پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ذوالفقار علی بھٹو کا 95واں یوم پیدائش ملک بھر میں عزت احترام سے منایا گیا

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا95 واں یوم پیدائش جمعرات کے روز ملک بھر میں عزت احترام سے منایا گیا ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو اپنے منفرد انداز، سیاسی تدبر اور فکر انگیز گفتگو کی وجہ سے ملکی تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں۔5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقار بھٹو نے برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے عملی زندگی میں قدم رکھا، سکندر مرزا اور ایوب خان کی کابینہ میں کئی قلمدانوں پر کام کیا، بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیت اور سیاسی تدبر کو منوایا، سلامتی کونسل میں ان کی تقریر اور واک آؤٹ قومی و بین الاقوامی تاریخ کا اہم واقعہ ہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی، انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ممکن بنایا۔مرحوم نے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا، ذوالفقار علی بھٹو نے سیاسی جلسوں کو نیا انداز دیا اور ان کے جلسوں میں عوام کھنچے چلے آتے تھے۔1970 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور امن و امان کی صورت حال کو جواز بنا کر جنرل ضیاالحق نے مارشل نافذ کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مقدمہ قتل میں ملوث کر کے سزائے موت دلوائی، 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔