پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے الزامات بے وفوقانہ ہیں: ترجمان ایم کیوایم

عمران خان نے ہمارے ووٹوں پر حکومت کی ہمارا شکریہ ادا کریں:امین الحق
کراچی(پی پی آ ئی) ترجمان ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی بیوقوفانہ ہیں، عمران خان نے ہمارے ووٹوں پر ساڑھے تین سال حکومت کی، وہ ہمارا شکریہ ادا کریں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات چل رہے ہیں، حلقہ بندیوں پر بات ہورہی ہے، ہمارا سب سے بڑا مطالبہ حلقہ بندیاں ہیں، وفاق میں قانون سازی سے حلقہ بندیاں ہوگئیں تو کراچی میں کیوں نہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت کو باور کرادیا کہ معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیں، آصف زرداری نے مسئلہ حل کرنے کے لئے دو دن مانگے ہیں، اْمید ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت کے ساتھ بھی بہترین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، چاہتے ہیں وفاق اور صوبے کے سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ایم کیو ایم کسی کی ہدایت یا فون کال پر فیصلے نہیں کرتی، اپنے عوامی آراپر فیصلے کرتی ہے، جمہوری لوگ ہیں سارے آپشنز کھلے ہیں، نو جنوری کو ریلی نکالیں گے۔رہنما ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے الزامات کو بے وفوقانہ قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کو متحدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے ہمارے ووٹوں سے ساڑھے تین سال حکومت کی۔