خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے،: وزیر اعلیٰ پنجاب ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیدیا گیا

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے، پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا۔ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے امور کے جائزے بارے اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰچوہدری پرویز الٰہی نے ترکش کمپنی اوز پاک سے مالی امور طے کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترکیہ کا شمار پاکستان کے مخلص اور بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، ترکیہ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی صفائی ستھرائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا، لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے۔ترکش کمپنی اوز پاک کے وفد نے واجبات کی ادائیگی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔