پی ٹی آئی والے غلط کہہ رہے ہیں کہ ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی: میاں داؤد ایڈووکیٹ

یہ مجھے کہیں میں ایف آئی آر کروا دیتا میرے ساتھ چلیں، ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کی میڈیا سے گفتگو
؎لاہور(پی پی آئی) وزیر آباد میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے وکیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، یہ مجھے کہیں میں ایف آئی آر کروا دیتا میرے ساتھ چلیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آباد واقعے کے ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، ان سے شیطان بھی حسد کرتا ہے، یہ لوگ نہ تو استغاثہ دائر کر رہے ہیں اور نہ ہی ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، عدالت انہیں کہتی ہے کہ جا کر ایف آئی آر درج کروائیں یہ آگے سے کہتے ہیں کہ ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔میاں داؤد کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور عمران خان نے مل کر کیس کو خراب کیا، جے آئی ٹی ثبوت کو تحقیقات کا حصہ ہی نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی نے بھونڈے اور سیاسی طریقے سے تفتیش کی، جس گارڈ کے اسلحے سے معظم قتل ہوا وہ اسلحہ دیا ہی نہیں گیا، یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، جے آئی ٹی ان کے اشاروں سے چل رہی ہے، وقوعہ انہوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم نوید کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان پر معظم کے قتل کا مقدمہ نہ بنے اس لیے جے آئی ٹی نے حقائق بدل دیئے، معظم کا قاتل عمران خان کا سیکیورٹی گارڈ ہے، ویڈیو ز کو سب نے دیکھا ہے کہ گولی کہاں سے چلی۔

Next Post

عارف کمال کی موت کو قومی نقصان ہے: انورادھا بھسیین جموال

Thu Jan 5 , 2023
جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے معروف صحافی انورادھا بھسیین جموال نے بابائے قوم مقبول بٹ صاحب کے پیروکار عارف کمال کی موت کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے ۔ سری نگر میں موجود گنگا ہائی جیکر مسٹر ہاشم قریشی […]