عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہاکہ عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی شامل تفتیش ہو گئے ہیں، طارق شفیع شامل تفتیش نہیں ہوئے، طارق شفیع نے بینکنگ ٹرانزیکشن کی تفصیل بھی فراہم نہیں کی۔عدالت نے طارق شفیع کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔