عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نارتھ ناظم آباد کی جبری بندش کا خدشہ کالج کی 800 سے زائد طالبات کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا

درجنوں طالبات، والدین اور اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج
کراچی (پی پی آئی)شہر کا ایک اور کالج جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی 800 سے زائد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔پی پی آئی کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جس پر طالبات، والدین اور اساتذہ نے پریس کلب پر احتجاج کیا۔احتجاج کی کال کالج کی اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایکشن کمیٹی اور اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن پاکستان نے دی تھی۔مظاہرین کے مطابق سرفراز احمد اکیڈمی کا کالج گراؤنڈ سے متعلق تنازعے کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کالج میں تعلیم معطل ہو گئی ہے، طلبہ کے پریشان والدین کا کہنا ہے کہ گرلز کالج اب عملی طور پر بند ہے، اور طالبات پڑھائی سے محروم ہیں۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں تدریس فوری شروع کی جائے، بچیوں کے انرولمنٹ کی تاریخ چل رہی ہے، اور پریکٹیکلز ہونے ہیں، لیکن محکمہ تعلیم کی پراسرار خاموشی افسوس ناک ہے۔والدین کے مطابق 2 جنوری سے گرلز کالج بند ہے لیکن محکمہ تعلیم کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرے کے دوران طالبات اور والدین نے نعرے بازی بھی کی، انھوں نے نعرے لگائے کہ ’ہمیں کرکٹ نہیں تعلیم چاہیے، سرفراز احمد ہمارا کالج گراؤنڈ خالی کرو، اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این میں تعلیم بحال کرو۔‘