عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت پیٹرولیم کی نئی ریفائنریز پالیسی، مشنیری درآمد پر وود ہولڈنگ ٹیکس میں استثنیٰ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نئی ریفائنریز پالیسی تیار کرلی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت مشنیری درآمد پر وود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ساتھ پرانی ریفائنریز کی یومیہ صلاحیت میں بھی اضافہ کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ریفائنریز کی صلاحیت کو بہتر کرنے اور اپ گریڈ کرنے کیلئے حکومتی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، اس سلسلے میں وزارت پیٹرولیم نے جلد نئی ریفائنریز پالیسی کے اعلان کا عندیہ دے دیا، جو جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس وقت موجود ریفائنریز زیادہ تر فرنس آئل تیار کر رہی ہیں۔ پارکو کے علاوہ باقی تمام ریفائنریز چالیس فیصد ریفائن شدہ پیٹرول اور ڈیزل باہر سے منگواتی ہیں جس سے پیٹرول بارہ ڈالر فی کارگو اضافی پڑ رہا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اگر اپنی ریفائنریز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا تو پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں پندرہ سے بیس روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔پالیسی کے مطابق نئی ریفائنریز کیلئے بیس سال تک مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ ہوگی۔نئی پالیسی میں صرف وہی نئی ریفائنریز شامل ہونگی جن کی یومیہ ریفائن کرنے کی صلاحیت ایک لاکھ ٹن سے زیادہ ہوگی، پرانی ریفائنریز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔