لاہور(پی پی آئی) ترجمان حکومت پنجاب اور رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے، کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں،اس وقت پاکستان بقاکے مسئلے سے دوچار ہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، وزیر دفاع نہایت بے شرمی سے میڈیا پر آ کے کہہ رہا ہے کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا، اس سیالکوٹی رنگ باز نے پہلے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب اس کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا ہے اور الٹ پلٹ بیانات دے رہا ہے۔
Next Post
عمران نیازی تمام کوششوں کے باوجود شکست کی دلدل میں پھنس رہے ہیں: سعد رفیق
Fri Jan 6 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)) وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں […]
