اسلام آ باد(پی پی آ ئی)) وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے، عمران تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں، سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014 کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018 کے انتخابات چْرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔
Next Post
عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں: شیر ی رحمان
Fri Jan 6 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، یہ واحد شخص ہے جو آئے روز اپنے ہی بیان سے انحراف کرتا ہے۔ اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے الزامات کا نیا […]