اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، یہ واحد شخص ہے جو آئے روز اپنے ہی بیان سے انحراف کرتا ہے۔ اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ان کو سوالات اداروں یا مخالفین سے نہی اپنے وزیراعلی سے کرنے چاہئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہی بدل جائے گی،حملے کا الزام اداروں پر لگانے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اس سے پنجاب حکومت اور کیسز میں کوئی رعایت نہی ملے گی، الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا، اب ادارے اور عوام ان کی بلیک میلنگ میں نہی آئے گے۔انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین کو ہسپتالوں سے اٹھا کر جیل بھیجنے والا خود گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہے؟ اپنی گرفتاری کو روکنے لیئے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کو کیوں اکسا رہے ہیں؟ دوسروں کو جھوٹے کیسز بنا کر گرفتار کرنے والا شخص اتنا کیوں بوکھلا گیا ہے؟ اگر کوئی جرم نہی کیا تو گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟۔
Next Post
نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Fri Jan 6 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربرا ہی کریں […]
