نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربرا ہی کریں گے سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

Next Post

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی آگئی پاکستان کے پاس صرف 35 دن کی درآمدات کے ڈالر باقی

Fri Jan 6 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی […]