سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندان 30 برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود انصاف کے منتظر

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندانوں کو30 برس کا طویل عرصہ گز جانے کے باوجود تاحال انصاف نہیں مل سکا۔ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری 1993 کو سوپور قصبے میں ادھا دھند گولیاں برسار کر 60 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور رہائشی مکانات اوردکانوں سمیت 350 سے زیادہ عمارتوں کو نذرآتش کیاتھا۔کشمیر میڈیاکے مطابق متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں جبکہ ان کے پیاروں کے قاتل بھارتی فوجی آزاد گھوم رہے ہیں۔

Next Post

ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ

Fri Jan 6 , 2023
آرمی چیف اور چیف جسٹس پرذمہ داری ہے اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں: فواد چوہدری اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی […]