آرمی چیف اور چیف جسٹس پرذمہ داری ہے اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں: فواد چوہدری
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ یہ دو مقدمات آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تاریخ میں پوزیشن کا تعین کریں گے،ان دو لوگوں پرذمہ داری ہے کہ ان دونوں مقدمات میں ملوث اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں یہ مقدمے یہ بھی طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا برما جیسا نظام۔