اسلام آباد(پی پی آ ئی) حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویڑن نے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق 1000سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے 15فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی 25فیصد سے کم کرکے 16فیصد کردی گئی ہے، دوسری جانب 1000سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی ہے۔ ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی 3سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔
Next Post
عمران خان اچھے سیاست دان ضرور لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں: مفتاح اسماعیل
Fri Jan 6 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنا عمران […]
