عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی: بیرسٹر علی سیف

پشاور(پی پی آ ئی) معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی) کو ساتھ بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا شخص قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔

Next Post

دعا زہرا شادی کیس،عدالت نے دعا زہرا کو عارضی طور پر والدین کے سپرد کر دیا

Fri Jan 6 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس میں لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا۔ دعا زہرا کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ظہیر احمد […]