کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کا سوپور قتل عام کے شہداکو خراج عقیدت

بھارت کے ہاتھ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں بیگنا ہ لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں: حریت رہنما
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے سوپور قتل عام کے شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی مداخلت کی متقاضی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب، مولانا ساجد ندوی اور محمدعاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے ہاتھ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں بیگنا ہ لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاک بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں سوپور جیسے بییسوں قتل عام کیے جو عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوپور اور دیگر قتل عام کے متاثرہ خاندان انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ قاتل بھارتی فوجی آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ حریت رہنماوں نے کہا کہ بیگناہ گناہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کر لے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیکر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری 1993 کو سوپور قصبے میں ادھا دھند گولیاں برسار کر 60 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور رہائشی مکانات اوردکانوں سمیت 350 سے زیادہ عمارتوں کو نذرآتش کیاتھا۔