اسلام آباد بلدیاتی الیکشن صدر دستخط کریں یا نہ کریں 10 دن بعد یہ قانون بن جائے گا: وزیرداخلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل کی عدم منظوری پرحکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ہائیکورٹ کے فیصلے سے قبل حکومت ترمیمی بل کو منظور کرانے کے لئے متحرک ہوگئی جبکہ قانونی مشاروت مکمل کرکے حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تصدیق کر دی ہے۔وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے قومی اسمبلی و سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا اور اجلاس سے منظور کروا کر بل دوبارہ صدرکو بھیج دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر دستخط کریں یا نہ کریں 10 دن بعد یہ قانون بن جائے گا اور صدر زیادہ سے زیادہ 10 دن تک اس میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر نے یہ بل واپس کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کا ابھی کچھ نہیں بگڑا، عدالتیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے خلاف نہیں جاسکتیں اور ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا ہے، اب اس قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں گی، اگلے منگل یا بدھ کو مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

Next Post

قبائلی اضلاع میں شدت پسندی میں تیزی کیخلاف وانا میں احتجاجی مظاہرہ

Fri Jan 6 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے سابقہ قبائلی اضلاع میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔اس دوران مظاہرین نے سفید پرچم تھام رکھے تھے جن پر ’امن‘ درج تھا اور وہ اپنے علاقوں میں امن و […]