پشاور(پی پی آ ئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے سابقہ قبائلی اضلاع میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔اس دوران مظاہرین نے سفید پرچم تھام رکھے تھے جن پر ’امن‘ درج تھا اور وہ اپنے علاقوں میں امن و سلامتی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرے میں لوگوں کی ایک تعداد نے اعظم ورسک سے وانا کی طرف پیدل احتجاج کیا جبکہ وانا بازار کو بند رکھا گیا۔
Next Post
سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری
Fri Jan 6 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لئے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔ذرا ئع کے مطابق سندھ کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6 کیٹیگریز کے لئے ہیں، ان میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اور ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی […]