اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور وفد اسی وقت آتے ہیں جب تیاریاں مکمل ہوں۔انہوں نے بتایا کہ روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔مصدق ملک نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا، ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کاری کرے گے اور حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پرمیم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔
Next Post
سندھ بلدیاتی انتخابات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری عمارتوں سے تمام بینرزہٹا دئیے
Fri Jan 6 , 2023
شیڈول کے اعلان کے بعد کسی ترقیاتی منصوبے کا اجرانہ کیا جائے، مراسلہ کراچی(پی پی آ ئی)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کورنگی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے تمام […]
