لاہور میں سرکاری افسر کا پراسرار قتل، بیوہ اور برادر نسبتی شامل تفتیش

لاہور(پی پی آئی)ڈیفنس میں گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ان کی بیوی اور برادر نسبتی کی موجودگی میں قتل کردیا گیا، تاہم پولیس کو دیر سے اطلاع دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ڈیفنس میں واقع گھر میں نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تعینات سرکاری افسر کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جب وقوعہ پیش آیا اس وقت مقتول کی بیوہ اور برادر نسبتی بھی گھر میں موجود تھے۔ ڈاکٹر مسعود جیلانی ڈیفنس میں اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھے۔پولیس کے مطابق نامعلوم قاتل نے ڈاکٹر مسعود جیلانی کے سینے پر تیز دھار آلے سے وار کیا، اور وقوعہ کے وقت ان کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر پر موجود تھے، لیکن انہوں نے پولیس کو قتل کی بروقت اطلاع نہیں دی۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، شبہ ہے کہ ڈاکٹر مسعود کے قتل کی کڑیاں گھر سے ہی ملتی ہیں، اس لئے قاتل کا سراغ لگانے کے لیے مقتول کی اہلیہ اور بردار نسبتی کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

Next Post

منہاج القرآن ویمن ونگ کا 35واں یوم تاسیس منایاگیا

Fri Jan 6 , 2023
حیدر آباد (پی پی آئی)منہاج القرآن ویمن لیگ کا 35 واں یوم تاسیس پورے ملک کی طرح سندھ بھر میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق صوبہ کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ”معمار جہاں ہیں ہم“ کے عنوان سے یوم تاسیس کی […]