خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

بلوچستان، خیبر پخونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی
اسلام آباد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان، خیبر پخونخوا اور گلگت بلتستان خطہ پوٹوہار میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارش سے دھند کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، ڑوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد ہوگا، مری میں شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، باجوڑ، کرم، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری بھی ممکن ہے۔