کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان افغانستان کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی پی آئی)افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ملا بخت الرحمان شرافت نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے، ریلوے لائن کی مزار شریف سے طورخم تک کا تعمیرمنصوبہ بنایا گیا ہے جو افغانستان کو عبور کرکے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑے گا۔افغان ریلوے کے سربراہ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ افغانستان ٹرانس افغان ریلوے کے تکنیکی مطالعات کیلئے مکمل تیار ہے۔پاکستانی حکام نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلیے مکمل ریسرچ کے ساتھ شروع کیا جائے گا جب اس راستے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو یہ پاکستان کو وسطی ایشیا سے جوڑنے والا قریب ترین، سب سے سستا اور محفوظ ترین کوریڈور بنائے گا۔